0
Sunday 29 Mar 2020 18:25

ایبٹ آباد، تبلیغی جماعت کے ساتھ رہنے والا کورونا کا مریض انتقال کر گیا

ایبٹ آباد، تبلیغی جماعت کے ساتھ رہنے والا کورونا کا مریض انتقال کر گیا
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے ایک ریٹائرڈ میجر کی موت واقع ہوگئی ہے جس سے صوبے میں اس مہلک وباء سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے تصدیق کی ہے کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کئے گئے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔ کمیشنر ہزارہ نے بتایا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کے ساتھ تھے، بیرون ملک سے آئے اس تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد گذشتہ روز تک 188 بتائی گئی تھی لیکن صوبائی حکومت نے ابھی تک میجر ریٹائرڈ سردار الیاس خان کی موت سمیت اتوار کو سامنے آنے والے کیسز کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ صوبے میں اس وائرس سے اب تک مردان، کرم، لوئر دیر، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ اباد میں اموات سامنے آچکی ہیں، جبکہ ملک بھر میں اس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔ اس مرض سے اب تک 28 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں 3 خیبر پختوںخوا سے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین 1500 سے تجاوز کر گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش