0
Sunday 29 Mar 2020 20:24

گلگت، آئی ایس او کے زیر اہتمام کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم اور اینٹی وائرل سپرے

گلگت، آئی ایس او کے زیر اہتمام کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم اور اینٹی وائرل سپرے
اسلام ٹائمز۔ جی بی میں آئی ایس او اور امامیہ سکائوٹس کے جوان کرونا وائرس کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، آگاہی مہم کے ساتھ اینٹی وائرس سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے نومل میں آگاہی مہم ڈیسک کا دورہ کیا اور انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے گلگت بھر میں "خدمت مہم" کا انعقاد کرنے پر امامیہ اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہا۔ شمس میر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او گلگت کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم میں اپنا کر دار ادا کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی قسم کے لوگ اور اسی قسم کے نوجواں اسکاؤٹس کا جی بی میں ہوم لاک ڈاون کو کامیاب کروانے میں میں نمایاں کردار ہے جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان اس عالمی وبا سے تحفظ کی طرف جا رہا ہے۔ اس مشکل وقت میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب سے گلگت بھر کے مختلف یونٹس یونٹ سکوار، حیدرپورہ یونٹ، اوشکھنداس یونٹ، جلال آباد یونٹ، بگروٹ یونٹ، دنیور زون، سلطان آباد، جوتل، نومل، جعفر آباد نگر یونٹ، سکندر آباد نگر یونٹ، غلمت یونٹ، کمیل یونٹ مناپن نگر، المہدی یونٹ ہنزہ اور القائم یونٹ ہنزہ میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پروشرز، پوسڑز عوام میں تقسیم کئے گئے اور نلت، اسکندر آباد، حیدر پورہ، جعفر آباد میں تمام پبلک مقامات سمیت مسجد امام بارگاہ اور قرنطینہ سینٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اینٹی وائرل سپرے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 853425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش