QR CodeQR Code

کورونا کے وار جاری، پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا صوبہ بن گیا

29 Mar 2020 20:27

لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں مزید 12 افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 570 کنفرم مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے لاہور میں 3 اموات ہو چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا۔ پنجاب کے 20 شہروں میں کورنا وائرس پہنچ گیا۔ لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں مزید 12 افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔ شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 570 کنفرم مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے لاہور میں 3 اموات ہو چکی ہیں۔ اس وقت میو ہسپتال میں 63، پی کے ایل آئی میں 17، سروسز میں چار اور گنگا رام، جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آج ایک 15 سالہ لڑکی جو چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج تھی، اس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 853426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853426/کورونا-کے-وار-جاری-پنجاب-سب-سے-زیادہ-متاثر-ہونیوالا-صوبہ-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org