QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد

29 Mar 2020 22:34

یو پی آئی کے مطابق دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں لاک ڈاون کو یقینی بنانے کی خاطر اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں اب تک 329 ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں لاک ڈاون کو یقینی بنانے کی خاطر اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا۔ اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پولیس نے 600 سے زائد گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا اُنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو روکنا اب ناگزیر بن گیا ہے لہذا سبھی کو اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ہی پولیس نے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں 30 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853429/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-وائرس-لاک-ڈاؤن-پر-سختی-سے-عمل-درا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org