0
Sunday 29 Mar 2020 21:13

جی بی میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی پر غور

جی بی میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی پر غور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید سختی پر غور کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اگلے 14 روز کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ اگر اگلے دو ہفتوں تک لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا تو وائرس کے اثرات ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے اور بےجا گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ گلگت شہر میں لاک ڈاؤن کے اثرات واضح نظر آ رہے ہیں مگر گلی محلوں کی سطح پر لاک ڈاؤن کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 853430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش