QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں 11 اسپتال کورونا وائرس مریضوں کیلئے مخصوص

29 Mar 2020 22:15

چیف سیکرٹری کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں مشتبہ کورونا وائرس مریضوں کے علاج و معالجہ کے علاوہ نگرانی کے لئے 2400 بستروں کا انتظام رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قدموں کے پیش نظرجموں و کشمیر حکومت نے 11 حکومتی اسپتالوں کو مخصوص کورونا وائرس اسپتالوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ چیف سیکرٹری کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں مشتبہ کورونا وائرس مریضوں کے علاج و معالجہ کے علاوہ نگرانی کے لئے 2400 بستروں کا انتظام رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ میٹنگ میں قرنطینہ کے لئے اضافی 1000 بستروں کی بھی سہولیات رکھی جائیں گی۔ جموں کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے جمعہ دیر شام گئے ٹیوٹر پر اسکی جانکاری دیتے ہوئے تحریر کیا کہ کشمیر میں 8 اسپتالوں اور جموں میں 3 اسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے۔ روہت کنسل نے مزید لکھا کہ 2400 بستروں کی نشاندہی ممکنہ کورونا وائرس مریضوں کے علاج کے لئے کی گئی ہے اور اس کے علاوہ 1000 بستروں پر مشتمل قرنطینہ کی اضافی بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ روہت کنسل نے اپنی تحریر میں مزید لکھا کہ کسی بھی ممکنہ رش سے نپٹنے کے لئے انتظامات کافی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853435/مقبوضہ-کشمیر-میں-11-اسپتال-کورونا-وائرس-مریضوں-کیلئے-مخصوص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org