0
Sunday 29 Mar 2020 23:31

پاراچنار میں 170 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر قائم

پاراچنار میں 170 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر قائم
اسلام ٹائمز۔ پورے ملک کی طرح ضلع کرم میں بھی کرونا وائرس کے سدباب اور اس سے بچاو کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ‏کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سول انتظامیہ کی جانب سے پاراچنار میں 170 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا۔ جس میں تمام تر انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں اور عملہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک پاراچنار میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں، تاہم احتیاطی تدابیر بھرپور انداز میں اپنانے کی حکومتی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش