0
Sunday 29 Mar 2020 22:54

کورونا وائرس سے پریشان جرمن ریاستی وزیر کی خودکشی

کورونا وائرس سے پریشان جرمن ریاستی وزیر کی خودکشی
اسلام ٹائمز۔ جرمنی میں ایک ریاستی وزیر کو ایک ٹرین ٹریک پر مردہ دریافت کیا گیا ہے۔
 ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق جرمن ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھامس شیفر کی لاش کو فرینکفرٹ اور مینز کے درمیان واقع قصبے ہوشیم میں ٹرین ٹریک پر دریافت کیا گیا۔ لاش کو سب سے پہلے ٹریک پر دیکھنے والے ابتدا میں شناخت نہیں کرسکے تھے جس کی وجہ جسم پر زخم تھے۔ تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے لاش کی شناخت ہوئی اور موت کی ممکنہ وجہ خودکشی ہے، تاہم ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب جرمن روزنامے فرینکفرٹ Allgemeine Zeitung نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جرمن ریاستی وزیر نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی چھوڑا تھا جس میں وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔ ریاست ہیسے کے میڈیا کے مطابق 54 سالہ سیاستدان حالیہ دنوں میں مسلسل لوگوں کے سامنے آکر کورونا وائرس کے بحران کے حوالے سے مالی معاونت کے بارے میں بتاتے رہے۔

جرمن چانسلر اینجلا مارکل کی جماعت کے رکن تھامس شیفر اپنی ریاست میں لگ بھگ 10 سال سے وزیرخزانہ کے طور پر کام کررہے تھے۔ جرمنی کا مالیاتی دارالحکومت فرینکفرٹ اسی ریاست میں موجود ہے اور مانا جارہا تھا کہ تھامس شیفر اس ریاست کے اگلے پریمیئر ہوسکتے ہیں۔ ہیسے کے پریمیئر والکر بویفر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تھامس شیفر موجودہ وبا کے باعث بہت زیادہ فکرمند اور تنائو کا شکار تھے۔ بیان میں کہا گیا تھامس کی تشویش کی وجہ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے حوالے سے تھی خصوصاً مالیاتی معاونت کے حوالے سے۔ ان کے لیے بچائو کا کوئی راستہ نہیں تھا، وہ مایوس ہونے کے بعد ہمیں چھوڑ گیا۔ اس نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا۔
خبر کا کوڈ : 853440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش