0
Sunday 29 Mar 2020 23:16

کورونا وائرس سے بچاؤ عوام اور حکومت کے مشترکہ تعاون سے ہی ممکن ہے، رفاقت گیلانی

کورونا وائرس سے بچاؤ عوام اور حکومت کے مشترکہ تعاون سے ہی ممکن ہے، رفاقت گیلانی
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے ڈی ایچ کیو لیہ میں قائم آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا اور چھری سے حملہ میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او اشرف ماکلی کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان نے کوورنا وائرس سے بچاؤ و آگہی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طبی عملہ کے لیے حفاظتی کٹس، بستر، سینٹیائزر، ماسک، صاف پانی کی موجودگی، ڈسٹ بن، صابن و دیگر سہولیات موجود ہیں جبکہ آگہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ سید رفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر ایس ایچ او اشرف ماکلی کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی، آپ پر حملہ ایک افسوسناک امر ہے، جس کی ہر کیمونٹی مذمت کرتی ہے۔ معاون خصوصی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او اشرف ماکلی کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

سید رفاقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں عوام کی حفاظت کے لیے چوکس ہے، اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے پیشگی حفاظتی حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک، جراثیم کش صابن اور سینیٹائزر کا ضرور استعمال کریں۔ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ عوام اور حکومت کے مشترکہ تعاون سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 853442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش