QR CodeQR Code

پشاور قرنطینہ سنٹر میں انتظامات کے حوالے سے مطمئن ہیں، علامہ ذکی الحسن

29 Mar 2020 23:27

ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دستیاب سہولیات میں متاثرہ افراد کی دیکھ بھال بہترین انداز میں کی جا رہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کیجانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی صحت کیساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن الحسینی نے پشاور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں کسی حد تک سہولیات کی بہترین فراہمی اور عملے کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کے پی کے کی حکومت کو پورے صوبے کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب سہولیات میں متاثرہ افراد کی دیکھ بھال بہترین انداز میں کی جا رہی ہے۔ عوام کو چاہیئے کہ وہ حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی صحت کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال کریں۔

حکومتی کوششوں اور مخلصانہ تگ و دو سے نظر آرہا ہے کہ ہماری قوم بہت جلد اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مختلف اہل ثروت اور مخیر حضرات کی معاونت سے قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین کے لیے ادویات کی فراہمی اور دیگر ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ یہ عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور اس وبا کا مقابلہ پوری استقامت، لگن، صبر اور جذبے کے ساتھ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 853444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853444/پشاور-قرنطینہ-سنٹر-میں-انتظامات-کے-حوالے-سے-مطمئن-ہیں-علامہ-ذکی-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org