QR CodeQR Code

تھائی لینڈ سے آئے تمام 170 پاکستانی کورونا وائرس ٹیسٹ میں کلیئر

29 Mar 2020 23:28

بینکاک سے اسلام آباد آنے والے 170 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انھیں گھر جانے کی اجازت دی۔ مسافر رات کو پرواز ٹی جی 349 پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ تمام مسافروں کے نمونے حاصل کرکے انہیں ہوٹلز منتقل کیا گیا تھا۔ مسافروں نے بہترین انتظامات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تھائی لینڈ سے آنے والے تمام 170 پاکستانیوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا ہے۔ انھیں کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ مسافروں نے بہترین انتظامات پر حکامت کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق بینکاک سے اسلام آباد آنے والے 170 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انھیں گھر جانے کی اجازت دی۔ مسافر رات کو پرواز ٹی جی 349 پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ تمام مسافروں کے نمونے حاصل کرکے انہیں ہوٹلز منتقل کیا گیا تھا۔ مسافروں نے بہترین انتظامات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث بھارت میں پھنسے پانچ پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے پاکستان پہنچنے والوں میں محمد اشفاق، نگہت مختار، یاسر مختار، محمد خالد اور محمد آصف شامل ہیں۔ یہ افراد میڈیکل ویزوں پر بھارت گئے تھے لیکن کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے نئی دلی میں پھنسے ہوئے تھے۔ پاکستان ہائی کمیشن ان شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے لئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کےیساتھ ساتھ بھارت میں متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں رہا۔


خبر کا کوڈ: 853445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853445/تھائی-لینڈ-سے-آئے-تمام-170-پاکستانی-کورونا-وائرس-ٹیسٹ-میں-کلیئر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org