0
Sunday 29 Mar 2020 21:37

مونس الہیٰ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ

مونس الہیٰ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے رہنماء چوہدری مونس الہیٰ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ قاف کے رہنماء چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت پنجاب گھر پر آئسولیشن کی اجازت دے۔ مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ جن افراد میں زیادہ علامات ظاہر ہوں، انہیں اسپتالوں لایا جائے، لوگ ٹیسٹ کرانے سے خوفزدہ ہیں، اسپتالوں میں بھی اتنے بیڈز نہیں ہیں۔
Government of Punjab should allow positive #COVID2019 patients to self isolate in their homes and only shift them to hospitals when they develop serious symptoms. Many are avoiding tests due to fear of being dragged off. We don’t have enough hospital beds. @UsmanAKBuzdar
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 29, 2020

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی، انڈر ٹرائل قیدیوں سے متعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے، وائرس سے اب تک 13 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش