0
Sunday 29 Mar 2020 23:59

پولیس عوام کو ماسک پہننے پر مجبور نہ کرے، آئی جی سندھ کی ہدایت

پولیس عوام کو ماسک پہننے پر مجبور نہ کرے، آئی جی سندھ کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ پولیس روڈ پر سفر کرنے والوں کو ماسک پہننے پر مجبور نہ کرے، اس تجویز کیلئے ڈاکٹرز موجود ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے تناظر میں آئی جی سندھ کی طرف سے چند ہدایت جاری کی گئی ہیں، جن پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی گڈز ٹرانسپورٹ کو نہیں روکیں، یہ اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں گے، تاکہ معیشت کا پہیہ جام نہ ہو اور گڈز کی ترسیل میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ ہائے ویز پر موجود پٹرول پمپ بند نہیں کروائے جائیں، تاکہ فیول کی فراہمی کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، تاہم ان پیڑول پمپس سے منسلک ہوٹل اور چائے خانے بند رہیں گے، جبکہ تمام ملازمین اپنی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس سڑک پر سفر کرنے والوں کو زبردستی ماسک پہننے پر مجبور کر رہی ہے، ایسے کسی عمل کی ضرورت نہیں اور لوگوں کو ماسک کی تجویز کرنے کیلئے ڈاکٹرز موجود ہیں، ناکے اور روڈ پر دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین و افسران دوسرے شخص سے تین سے چار فٹ کے فاصلے پر مخاطب ہوں گے اور چیکنگ کریں گے، تمام فلیڈ کمانڈرز ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 853449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش