0
Sunday 29 Mar 2020 23:11

بھارت، ٹرین کے ڈبے آئسولیشن وارڈ میں تبدیل

بھارت، ٹرین کے ڈبے آئسولیشن وارڈ میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس بند ہونے کے بعد ڈبوں کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹرین کے ڈبوں کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرکے حکومت کو پیش کش کی کہ وہ یہاں کرونا کے مریضوں کو منتقل کرسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے کے افسران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ناکارہ ڈبوں یا مخصوص کوچز کو آئسولیشن وارڈ بنا دیں گے۔

بھارت میں لاک ڈاؤن اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد ٹرینیں اس وقت اسٹیشنز پر ناکارہ کھڑی ہوئی ہیں، محکمہ ریلوے نے اعلان کیا کہ ایسے وقت میں یہ ان ٹرینوں کو کام میں لیا جائے گا۔

ایک ٹرین میں 1000 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کیا جائے گا، جس میں تمام طبی سہولیات اور ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد ان ٹرینوں میں اسپرے کیا جائے گا اور جراثیم سے پاک ہونے کے بعد ہی انہیں عوامی استعمال میں لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 853451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش