1
0
Monday 30 Mar 2020 00:43

رحیمیار خان، سعودی عرب سے آنیوالی خاتون کورونا وائرس کیوجہ سے چل بسی

رحیمیار خان، سعودی عرب سے آنیوالی خاتون کورونا وائرس کیوجہ سے چل بسی
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی خاتون کورونا وائرس کیوجہ سے وفات پاگئی ہیں، خاتون کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے سفر کرکے پاکستان پہنچی تھیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اب تک صوبہ پنجاب میں کورونا کیوجہ سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک پنجاب میں کورونا وائرس کے 571 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
سعودی عرب بهی ایران کا ہی شهر ہوگا
ہماری پیشکش