QR CodeQR Code

پاکستان کی سعودی دارالحکومت ریاض اور جیزان پر میزائل حملوں کی شدید مذمت

30 Mar 2020 02:09

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم سعودی دفاعی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بروقت اس حملے کو روکا اور قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہونے سے بچایا، پاکستان سلطنت سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سلطنت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جیزان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خاص طور پر اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کو نشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباء سے برسر پیکار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جیزان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدام خاص طور پر اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کو نشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباء سے برسرپیکار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم سعودی دفاعی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بروقت اس حملے کو روکا اور قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلطنت کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853455/پاکستان-کی-سعودی-دارالحکومت-ریاض-اور-جیزان-پر-میزائل-حملوں-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org