QR CodeQR Code

30 مارچ کو فلسطین کا عالمی یوم الارض سوشل میڈیا مہم کے ذریعہ منایا جائے گا، صابر ابومریم

30 Mar 2020 02:40

ایک بیان میں پی ایل ایف کے سیکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کا دفاع کرنے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم نے کہا ہے کہ 30 مارچ کو فلسطین کا عالمی یوم الارض سوشل میڈیا مہم کے ذریعہ منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ دنوں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا مہم میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کئے جائیں گے، جن کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور روزنامہ قدس نیوز ایجنسی پاکستان کے فیس بل صفحات کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور کورونا کے باعث اجتماعی پروگرام نہ ہونے کے باعث سوشل میڈیا کے ذریعہ فلسطینیوں کی آواز بلند کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے حق واپسی کو مسترد نہیں کرسکتی اور یہی فلسطینیوں کا حق واپسی ہی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے غزہ کے بارہ سال سے صہیونی لاک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ آج دنیا کو کورونا وائرس کا سامنا ہے، تاہم دنیا میں کورونا سے کئی گناہ زیادہ خطرناک وائرس صہیونزم موجود ہے جو پوری دنیا کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کا دفاع کرنے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے یکجہتی فلسطین پیغامات بناکر سوشل میڈیا پر نشر کریں۔


خبر کا کوڈ: 853461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853461/30-مارچ-کو-فلسطین-کا-عالمی-یوم-الارض-سوشل-میڈیا-مہم-کے-ذریعہ-منایا-جائے-گا-صابر-ابومریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org