0
Monday 30 Mar 2020 03:42

ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، کورونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہے، ڈاکٹر مسعود ہراج 

ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، کورونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہے، ڈاکٹر مسعود ہراج 
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے پی ایم اے کے وفد نے ملاقات کی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت ڈاکٹر مسعود ہراج کر رہے تھے، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ڈاکٹر انسانیت کی خدمت کے جذبے کا دوسرا نام ہے۔ ڈاکٹرز کو معاشرے میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی قوم اپنے سپاہیوں کو بغیر ہتھیار کے محاذ جنگ پہ نہیں بھیجتی، کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے لیکر سوئیپر تک کو حفاظتی کٹ فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کے پاس پروفیشنل ڈاکٹرز موجود ہیں، انشاء اللہ ملک سے کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ہوگا۔

ڈاکٹر مسعود ہراج نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، کورونا وائرس ایک قومی مسئلہ ہے، ڈاکٹر اس وبا سے نمٹنے کے لیے کمر بستہ ہیں، ڈاکٹرز کو پی پی ایز کی فراہمی حکومت کا فرض ہے، ڈاکٹر مسعود ہراج نے کہا کہ پی ایم اے ہڑتال کی آڑ میں ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور آوٹ ڈور کی بندش کی حمایت کسی صورت نہیں کرے گی، حکومت سے مطالبات منوانے کیلئے عوام کو سزا دینا ایک غیراخلاقی اقدام سمجھتے ہیں، پی ایم اے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے ڈاکٹر کے پیشے پر حرف آئے۔
خبر کا کوڈ : 853467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش