QR CodeQR Code

ایران نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرلی، مریضوں پر تجربہ کامیاب

30 Mar 2020 04:02

فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر مسعود سلیمانی کا کہنا تھا کہ اس دوا کو ابتدائی اسٹیج پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونیوالے کئی مریضوں کو دیا گیا، جس سے وہ ٹھیک ہوگئے اور ڈاکٹروں نے اس دوا کے رضایت بخش ہونے کی تصدیق کی ہے، مذکورہ دوا 3 مرحلوں میں 3 سے 6 دن میں کورونا میں مبتلا ہونیوالے افراد کو صحت یاب کرسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے دانشور اور تربیت مدرس یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود سلیمانی نے کہا ہے کہ ایران نے کورونا وائرس کی دوائی تیار کرلی ہے اور اس کا ٹیسٹ کامیاب رہا ہے، اس دوا کو ابتدائی اسٹیج پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کئی مریضوں کو دیا گیا، جس سے وہ ٹھیک ہوگئے اور ڈاکٹروں نے اس دوا کے رضایت بخش ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر مسعود سلیمانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ دوا 3 مرحلوں میں 3 سے 6 دن میں کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کو صحت یاب کرسکتی ہے۔ دوسری جانب ایبٹ لیبارٹریز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ متعارف کرائی ہے، جس کی بدولت 5 منٹ میں کسی فرد میں وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔  واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب  تک کورونا وائرس دنیا کے 198 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا، جس سے 33 ہزار سے زائد افراد کی اموات ہوئیں، جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853470/ایران-نے-کورونا-وائرس-کی-دوا-تیار-کرلی-مریضوں-پر-تجربہ-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org