QR CodeQR Code

لاک ڈاﺅن سخت نہ ہوا تو حالات بگڑ جائیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

30 Mar 2020 18:35

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس پر شاندار اقدامات کیے، مخیر حضرات دل کھول کر حق داروں کی معاونت کریں، قوم کا ہر فرد کرونا وائرس کیخلاف یکسو ہو کر ہدایات پر عمل پیرا ہو، مشکل وقت میں چین کی مدد کرنا ہوا کا تازہ جھونکا ہے، قوم گھروں میں بیٹھ کر مہینوں لاک ڈاﺅن ہونے سے خود کو بچا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن سخت نہ ہوا تو حالات بگڑ جائیں گے، سندھ حکومت نے کرونا وائرس پر شاندار اقدامات کیے، مخیر حضرات دل کھول کر حق داروں کی معاونت کریں، قوم کا ہر فرد کرونا وائرس کیخلاف یکسو ہو کر ہدایات پر عمل پیرا ہو، مشکل وقت میں چین کی مدد کرنا ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم گھروں میں بیٹھ کر مہینوں لاک ڈاﺅن ہونے سے خود کو بچا سکتی ہے، گندم کی کٹائی کیلئے موسم صاف ہونے کی دعا کی جائے، بارشوں کا سلسلہ رکے گا تو گندم کی کٹائی ممکن ہوسکے گی، مصنوعی غذائی قلت پیدا کرنیوالے اللہ سے دشمنی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے راہنماﺅں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم ایم این ایز اور ایم پی ایز سے گھر رہنے کی ترغیب حاصل کرے، حکومت راشن کی تقسیم کیلئے موثر اقدامات کرے، جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی ختم ہوتی ہے، وہاں اللہ کی رحمت موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت کریمہ، درود شریف اور نمازوں کی پابندی بندہ مومن کو ہر آزمائش سے نکال سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پر توکل کیساتھ صحت زندگی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی انتظامات حوصلہ افزا ہیں، لیکن ابھی بھی بہت کام کی ضرورت ہے، شرح خواندگی کا کم ہونا ملک کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، قوم کو گھروں پر بٹھانے کا وقت آگیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل ایک بار پھر سخت لاک ڈاﺅن کا مطالبہ کرتی ہے، چند دن تنگی میں رہ کر زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853476/لاک-ڈاﺅن-سخت-نہ-ہوا-حالات-بگڑ-جائیں-گے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org