0
Monday 30 Mar 2020 10:10

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں موجود ارکان کی سکریننگ کا فیصلہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں موجود ارکان کی سکریننگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کی ٹیسٹنگ، لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کے ازالہ کا جائزہ لیا جائیگا۔ چیف سیکرٹری نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کو انہی اضلاع میں رکھا جائے جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، انہیں کسی دوسرے ضلع یا شہر جانے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ جس مسجد میں وہ مقیم ہیں اسی میں ہی رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تبلیغی جماعت کے تمام ملکی و غیر ملکی ارکان کی سریننگ بھی کی جائے، اس صورت حال میں اگر کسی تبلیغی رکن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آتا ہے تو اسے آئیسولیشن میں رکھا جائے جبکہ کورونا کی علامات کی صورت میں انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے۔

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں سامان بھجوا دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ جبکہ پہلی سے 8 ویں جماعت کے طلبہ کو کارکردگی پر اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز بھی زیرغور لائی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ کو بغیر امتحان کے ہی پاس کر دیا جائے گا۔ جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسز لی جائیں گی جبکہ جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز ہوں گے۔ یہ لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 853477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش