0
Monday 30 Mar 2020 10:23

ٹرمپ کو لاک ڈاؤن جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لینا پڑ گیا

ٹرمپ کو لاک ڈاؤن جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لینا پڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا پھیلنے کے سبب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لاک ڈاؤن جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لینا پڑ گیا، اب لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ رکھنے کی تاریخ 12 اپریل سے بڑھا کر 30 اپریل کر دی گئی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں کورونا وبا امریکا میں اپنی حدوں کو چھو سکتی ہے اور اموات کی شرح بڑھنے کا اندیشہ ہے، اس لیے فتح سے پہلے فتح کا اعلان انتہائی خراب چیز ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر شخص حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرے، جس قدر بہتر عمل کیا گیا اتنی ہی جلد یہ ڈراؤنا خواب ختم ہو گا۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 12 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر زیادہ تر علاقوں سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا، امریکا کو بزنس کے لیے کھول دیا جائے گا اور جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، لاک ڈاؤن صرف اسی حد تک محدود رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر ڈیڈ لائن محض خواہش تھی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیویارک کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کی دھمکی کبھی دی ہی نہیں۔ امریکا میں کورونا سے گزشتہ روز 248 اموات ہوئی ہیں جبکہ بیماروں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 853479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش