0
Monday 30 Mar 2020 10:37

ویکسین تیاری میں ایک سال لگے گا، ڈبلیو ایچ او

ویکسین تیاری میں ایک سال لگے گا، ڈبلیو ایچ او
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف کوئی بھی ملک تنہا جنگ نہیں کرسکتا ،نئے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں کم از کم 12 ماہ لگ سکتے ہیں۔اس مدت کے اندر مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ادویات کی ہنگامی ضرورت ہونے کو بھی ہم قبول کرتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں لاکھوں انسان کووڈ۔19 سے متاثر جبکہ ہزاروں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈائریکڑ جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی المیہ ہے، انہوں نے مذکورہ تعداد کو المناک قرار دیا اور کہا کہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں انسان اس مرض سے نجات پانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ طب سے منسلک افراد کو لازمی سازوسامان کی فراہمی ایک سنگین مسئلہ ہے جسے ہم سب کو باہمی اتفاق سے حل کرنا ہو گا، ہم نے 74 ممالک کو تقریباً دو ملین کے قریب حفاظتی سازوسامان بھیجا ہے۔ مزید 60 ممالک کو ان کی روانگی کی تیاریاں جاری ہیں، ویکسین کی تیاری میں اب بھی 12 سے 18 ماہ لگیں گے لہٰذا عالمی ادارہ صحت انفرادی لوگوں اور ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ وائرس کے خلاف غیر مصدقہ تھراپیز آزمانے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 853486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش