QR CodeQR Code

اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، عثمان بزدار

30 Mar 2020 11:05

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کورونا وبا پر پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش افسوسناک ہے، اپوزیشن کی وبا کے مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس جیسے اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کورونا وبا پر پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش افسوسناک ہے، اپوزیشن کی وبا کے مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا، ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 853502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853502/اہم-قومی-مسئلے-پر-بھی-اپوزیشن-سیاست-کر-رہی-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org