0
Monday 30 Mar 2020 11:11

اسلام آباد میں 3 قرنطینہ سینٹرز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں 3 قرنطینہ سینٹرز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد انتظامیہ نے 3 قرنطینہ سینٹر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چائنافرینڈ شپ سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر سرتاج کریں گے، حاجی کیمپ قرنطینہ سینٹرز کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے جبکہ او جی ڈی سی ایل بلڈنگ آئی نائن سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ فوکل پرسن ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے 2 ہوٹل بھی قرنطینہ سینٹرز کے متبادل کے طور پر موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 853503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش