QR CodeQR Code

میرانشاہ میں گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایک پولیس اہلکار زخمی

30 Mar 2020 11:45

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کیلئے دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول بم استعمال کیا۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ میرانشاہ میں گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میرانشاہ کا میر علی بازار اسوقت زور دار دھماکے سے گونج اُٹھا جب ایک گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا، قریب موجود میر علی تھانے کا محرر شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کیلئے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم استعمال کیا۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، جبکہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 853509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853509/میرانشاہ-میں-گاڑی-کے-قریب-ریموٹ-کنٹرول-دھماکا-ایک-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org