0
Monday 30 Mar 2020 11:50

زلفی بخاری کیخلاف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کی درخواست مسترد

زلفی بخاری کیخلاف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی۔ وفاقی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا ہے۔ عدالت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف بھی درخواست مسترد کردی۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی اور زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر وفاق اور زلفی بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔ درخواست گزار نے کیس کے التواء کی بھی استدعا کی، تاہم تمام درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 853510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش