QR CodeQR Code

امریکہ میں ایک سے دو لاکھ تک اموات کا خدشہ ہے، ٹرمپ

30 Mar 2020 14:23

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی کساد بازاری ہوگی جس سے خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا اگر اموات اس قدر بھی روک لی گئیں تو بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی کساد بازاری ہوگی جس سے خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ٹرمپ نے لاک ڈاون جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے تاریخ 12 اپریل سے بڑھا کر 30 اپریل کر دی اور خبردار کیا کہ 2 ہفتوں میں کورونا کی وبا حدوں کو چھو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا میں 2489 اموات اور بیماروں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ صرف ریاست نیو یارک میں ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 853531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853531/امریکہ-میں-ایک-سے-دو-لاکھ-تک-اموات-کا-خدشہ-ہے-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org