QR CodeQR Code

تالے توڑ کر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو آفس میں بٹھا کر ایک گھنٹے میں رپورٹ دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

30 Mar 2020 14:28

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، وفاقی حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔ پی ایم ڈی سی کی بحالی کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ تالے توڑ کر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو ان کے آفس میں بٹھا کر ایک گھنٹے میں رپورٹ دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، وفاقی حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے۔ وفاقی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ ایسا رویہ اپنائے۔ خیال رہے کہ فروری میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرنے کے صدارتی حکم نامے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 853532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853532/تالے-توڑ-کر-رجسٹرار-پی-ایم-ڈی-سی-کو-آفس-میں-بٹھا-ایک-گھنٹے-رپورٹ-دی-جائے-اسلام-ا-باد-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org