QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا پر تحقیق میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن

30 Mar 2020 14:48

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف پاکستانی سائنسدان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں کی جاننے والی کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے کہا کہ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق جمیل الرحمٰن سینٹر فارجینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بیالوجیکل سینٹر کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853535/پاکستان-میں-کورونا-پر-تحقیق-اہم-پیشرفت-ہوئی-ہے-ڈاکٹر-عطاءالرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org