QR CodeQR Code

بیلجیئم، 40 ہزار میں سے 11899 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت

30 Mar 2020 15:55

منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82 افراد کرونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 513 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیلجیئم میں گزشتہ روز  40 ہزار ٹیسٹوں کے بعد 11899 افراد کروناوائرس سے متاثرہ افراد سامنے آچکے ہیں۔ بیلجئین فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے  آگاہی کے لیے قائم کرائسسز سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس کے دوران عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ضروری ہے کہ ہم اپنے گھروں میں رک کر اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں۔ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 82 افراد کرونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 513 ہو گئی ہے۔ اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹے میں 536 نئے مریضوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے  جس کے بعد اسپتال میں داخل افراد کی تعداد 4524 ہو گئی ہے۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے مزید آگاہ کیا گیا کہ اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے جو نظام یا جگہ متعین کی گئی ہے اس کا 53 فیصد بھر چکا ہے۔ اس لیے انتہائی ضروری ہے کہ لوگ گھروں میں رہ کر اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں تاکہ اسپتالوں پہ اتنا بوجھ نہ آ پڑے کہ اسے سنبھالنا ممکن نہ رہے۔


خبر کا کوڈ: 853542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853542/بیلجیئم-40-ہزار-میں-سے-11899-افراد-کا-کرونا-ٹیسٹ-مثبت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org