0
Monday 30 Mar 2020 15:56

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن، شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، بازاروں گلی محلوں میں رش

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن، شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے، بازاروں گلی محلوں میں رش
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ شہر اور گردونواح میں لاک ڈاؤن ہونے کے سبب شہری گھروں سے باہر نکل آئے، سڑکوں، چوراہوں اور گلی کوچوں میں لوگوں کا رش۔ کوئٹہ شہر کے تمام مشہور و معروف جگہوں پر لوگ ٹولیوں کی صورت میں گھوم رہے ہیں، کوئی روک ٹوک نہیں۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ بچے، بڑے، بوڑھے سب نے شہر کا رخ کردیا ہے۔ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں کیونکہ آنے والے چند روز انتہائی احتیاطی تدابیر کے ہیں۔ لوگ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں، ضرورت کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں گھر کا ایک فرد باہر نکلے، تاہم کوئٹہ کے شہریوں نے حکومتی اعلان اور طبی ماہرین کے مشوروں کی دھجیاں اڑا دیں۔

عوام جناح روڈ، میزان چوک، شاہراہ اقبال، جوائنٹ روڈ، سریاب روڈ، بروری روڈ، ایئرپورٹ روڈ، کاسی روڈ، سٹیلائٹ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ٹولیوں کی صورت میں نظر آنے لگے ہیں۔ گلی، کوچوں، محلوں اور شہر کے مرکزی علاقے میں بھی بچے کرکٹ، فٹبال کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ اس گھمبیر صورتحال پر ناقدین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کے بڑھنے کا شدید خطرہ ہے۔ لہٰذا ارباب اختیار اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور انتظامیہ اپنی قانونی کارروائی کو عمل میں لائے، ورنہ اس صورتحال کے پیش کوئٹہ شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ہنگامی طور پر اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 853543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش