QR CodeQR Code

گلگت، حکومتی ممبران اسمبلی کا نگر کا دورہ، لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ

30 Mar 2020 16:28

ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہم نے جی بی میں لاک ڈاون انتہائی مجبوری میں کیا ہے تاکہ یہ وبا مزید پھیل نہ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفر اللہ خان اور صوبائی وزراء شمس میر اور اورنگزیب خان ایڈووکیٹ نے نگر کا خصوصی دورہ کیا اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک پر غور اور لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نگر شارخ چیمہ نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ اس عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہم نے جی بی میں لاک ڈاون انتہائی مجبوری میں کیا ہے تاکہ یہ وبا مزید پھیل نہ سکے۔ صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نگر اور بلتستان پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت ہر ممکن طبی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کو  بروئے کار لاتے ہوئے تفتان سے زائرین کو تمام سفری سہولیات کے ساتھ گلگت پہنچایا اور طبی عملہ ان کی بہترین نگہداشت کر رہا ہے۔ بعد ازاں خصوصی کمیٹی نے ضلع ہنزہ کا بھی دورہ کیا اور لاک ڈائون کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 853549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853549/گلگت-حکومتی-ممبران-اسمبلی-کا-نگر-دورہ-لاک-ڈائون-کی-صورتحال-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org