QR CodeQR Code

کورونا وائرس، عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی صفر ہے، جماعت اسلامی

30 Mar 2020 17:13

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی کو صفر قرار دے دیا۔ تفصیلات کراچی میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت نے اعلانات تو بہت کئے ہیں، لیکن ابھی تک ان کی کارکردگی صفر رہی ہے، ایک بڑا بحران جو پہلے سے نظر آرہا تھا، پیدا ہو گیا ہے، ہم اختلافات کو ہوا نہیں دینا چاہتے، لیکن مسائل کی نشاندہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت اپنے حصے کا کام کر رہی ہیں، حکومت کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے، حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853565/کورونا-وائرس-عوام-کو-ریلیف-کیلئے-حکومتی-کارکردگی-صفر-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org