QR CodeQR Code

کراچی کے 5 قبرستان کورونا وائرس سے مرنے والوں کیلئے مختص کرنے کا اعلان

30 Mar 2020 17:32

ضلع وسطی میں مرنے والوں کیلئے نارتھ کراچی کا شاہ محمد قبرستان مختص ہوگا، وسطی اور شرقی میں مرنے والوں کی تدفین سرجانی ٹاؤن کے قبرستان میں کی جا سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے 5 قبرستان کورونا وائرس سے مرنے والوں کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں، جبکہ اس موقع پر گورکنوں کو بھی مخصوص حفاظتی لباس دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کی زیرِ صدارت اجلاس میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تدفین کیلئے شہر کراچی کے 5 قبرستان مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی میں مرنے والوں کیلئے نارتھ کراچی کا شاہ محمد قبرستان مختص ہوگا، وسطی اور شرقی میں مرنے والوں کی تدفین سرجانی ٹاؤن کے قبرستان میں کی جا سکے گی، مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں ضلع جنوبی اور غربی میں مرنے والوں کی تدفین کی جائے گی، ملیر اور کورنگی میں کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 853574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853574/کراچی-کے-5-قبرستان-کورونا-وائرس-سے-مرنے-والوں-کیلئے-مختص-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org