0
Monday 30 Mar 2020 18:17

خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران نہیں، مشیر اطلاعات کے پی
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کا بحران نہیں ہے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی بھی بلا تعطل یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف جامع کارروائی کی جارہی ہے۔ اجمل وزیر نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے ملنے والے ماسک اور کٹس دیگر علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اگر عوام تعاون کرے تو کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں اب تک 195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 5 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے زائرین میں سے 37 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ڈیرہ اسماعیل خان میں 53، پشاور میں 12، مردان میں 6، مانسہرہ میں 3، بونیر، چارسدہ، جنوبی وزیرستان اور کرک میں ایک، ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبائی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے 31 مئی 2020ء تک دی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش