0
Monday 30 Mar 2020 18:27

کورونا کے پیش نظر مذہبی علماء اور رہنماؤں سے التماس ہے کہ تبلیغی جماعتوں کو سفر کرنے سے روکیں، شرجیل میمن

کورونا کے پیش نظر مذہبی علماء اور رہنماؤں سے التماس ہے کہ تبلیغی جماعتوں کو سفر کرنے سے روکیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عالمی وباء کورونا کے پیش نظر مذہبی علماء اور رہنماؤں سے التماس ہے کہ تبلیغی جماعتوں کو سفر کرنے سے روکیں۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے تبلیغی جماعتوں کے رہنماؤں اور علما کرام سے اپیل کی کہ قافلوں کو مختلف شہروں میں جانے سے کچھ وقت کے لئے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے افراد بڑی تعداد میں سفر کرتے ہیں اور مساجد میں رہتے ہیں، تبلیغی جماعت کے متعدد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق سکھر کے تبلیغی مرکز میں 442 افراد کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے، تبلیغی مرکز میں 374 ملکی اور 68 غیر ملکی افراد موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق تبلیغی مرکز کو عام لوگوں کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹ آنے تک تمام افراد آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ حکومتی احکامات پر مرکز کے کچھ حصے کو آئسولیشن یونٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ امیر تبلیغی مرکز کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں روانہ کئے گئے قافلوں کو بھی واپس بلالیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش