QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، اسکولز کی چھیٹوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

30 Mar 2020 18:51

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اسکول 31 مئی تک بند رہیں گے، اس دوران اسکولوں میں ہونے والے امتحانات سمیت تمام سرگرمیاں معطل ہونگی، چھٹیاں موسم گرما کی تعطیلات تصور ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کر دی، تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیان 31 مئی تک رہیں گی۔ خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں اسکول 31 مئی تک بند رہیں گے، اس دوران اسکولوں میں ہونے والے امتحانات سمیت تمام سرگرمیاں معطل ہونگی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھٹیاں موسم گرما کی تعطیلات تصور ہونگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 13 مارچ کو خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے حکم کے بعد ہاسٹلز بھی خالی کرا لئے گئے تھے۔ دوسری جانب اسکولوں کی چھٹی میں توسیع کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 231 اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کر دیا ہے، سب سے زیادہ قرنطینہ سینٹر چارسدہ کے 28 اسکولوں میں بنائے گئے ہیں۔ صوابی میں 25 گرلز اسکولز، جبکہ لوئر دير میں 31 لڑکوں کے اسکولز قرنطینہ میں تبدیل کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853590/خیبر-پختونخوا-اسکولز-کی-چھیٹوں-میں-توسیع-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org