0
Monday 30 Mar 2020 20:10

کورونا وائرس، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری

کورونا وائرس، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ اے ڈی بی نے اعلامیے میں کہا کہ یہ امداد ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے، جس سے ڈائیگناسٹک کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی اور دیگر طبی آلات و اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی۔ یہ گرانٹ اے ڈی بی کی طرف سے 20 مارچ کو پہلے سے منظور کی جانیوالی 5 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہے اور پاکستان کیلئے منظور کردہ 25 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا حصہ ہے۔ اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان زیانگ ینگ نے کہا کہ اے ڈی بی اس کے علاوہ بھی کورونا وائرس سے نمٹنے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 853604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش