QR CodeQR Code

سعید غنی کورونا وائرس سے جنگ جیت کر صحت یاب ہوگئے

30 Mar 2020 20:13

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو ٹوئٹ میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 10 روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی، ان کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ نے میرے لئے آسانی فرمائی اور کورونا وائرس سے میری جان چھڑائی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی اور وہ صحت یاب ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو ٹوئٹ میں سعید غنی نے بتایا کہ الحمدللہ، آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق میں بلکل صحت مند ہوں اور جہاں سے کام چھوڑا تھا سے وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 10 روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی، ان کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ نے میرے لئے آسانی فرمائی اور کورونا وائرس سے میری جان چھڑائی۔ سعید غنی نے عزم کا اظہار کیا کہ جیسے پہلے عوام کی خدمت کی کوشش کرتا رہا ہوں آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ سعید غنی 23 مارچ کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ ٹوئٹر پر ہی ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاحال جو علامات (Symptoms) اس وائرس کی بتائی جاتی ہیں ان میں سے انہیں کچھ محسوس نہیں ہورہا اور وہ خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہے ہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئیسولیشن (isolation) میں رہ کر ادا کررہا ہوں اور شہری بھی گھروں پر رہیں۔


خبر کا کوڈ: 853605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853605/سعید-غنی-کورونا-وائرس-سے-جنگ-جیت-کر-صحت-یاب-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org