QR CodeQR Code

پاکستان ریلوے نے4 اے سی بوگیاں قرنطینہ میں تبدیل کردیں

30 Mar 2020 20:14

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی نے بتایا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر قرنطینہ کی بوگیاں کھڑی کی گئی ہیں، جن میں 24 افراد کو رکھا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کو ریلوے کی جانب سے یہاں رکھا جا سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے 4 اے سی بزنس سلیپر بوگیوں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا۔ ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی نے بتایا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر قرنطینہ کی بوگیاں کھڑی کی گئی ہیں، جن میں 24 افراد کو رکھا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کو ریلوے کی جانب سے یہاں رکھا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے کی جانب سے اے سی سلیپر کی چار بوگیوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بوگیوں میں تمام  طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ آکسیجن سلنڈر، سینی ٹائزر اور صابن رکھا گیا ہے یہ چار اے سی سلیپر کی مسافر بوگیوں اور ایک پاور وین پر مشتمل قرنطینہ بنایا گیا ہے۔ قرنطینہ بوگیوں کی دیکھ بھال کےلئے محکمہ بجلی کے عملہ سمیت ریلوے پولیس اہل کار  بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹرینوں کو قرنطینہ وارڈ میں تبدیل کیا جائے۔ کئی دیہاتوں اور شہروں میں اسپتال اور طبی سہولیات دست یاب نہیں ہیں تاہم ریلو ے اسٹیشن موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853606/پاکستان-ریلوے-نے4-اے-سی-بوگیاں-قرنطینہ-میں-تبدیل-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org