0
Monday 30 Mar 2020 20:22

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیس سامنے آئے

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیس سامنے آئے
اسلام ٹائمز۔ اتوار کی صبح سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں 65 سالہ کورونا وائرس مریض کی موت کے ساتھ ہی کشمیر میں ابتک مہلک وائرس 2 افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ مزید 6 مشتبہ افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔ اتوار کی صبح دوسرے کورونا وائرس مریض کی موت کی خبر دیتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت  کے ترجمان روہت کنسل نے ٹیوٹر پر لکھا کہ آج دن کی بری شروعات، بدقسمتی سے سرینگر میں آج صبح ایک اور کورونا وائرس مریض کی موت ہوگئی ہے۔ ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مریض کو چھاتی میں درد اور کھانسی کی شکایت کیلئے ایس ڈی ایچ ٹنگمرگ منتقل کیا گیا تھا لیکن ایچ ڈی ایس ٹنگمرگ میں ڈاکٹروں نے معاملے کی نویت کو سمجھتے ہوئے مریضوں کو سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا جہاں داخلے کے بعد اس کے خون کی تشخیص کی گئی لیکن پہلی تشخیصی رپورٹ منفی آئی تھی۔ صدر اسپتال سرینگر میں تین دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد مریض کی حالت خراب ہوگئی۔ صدر اسپتال سرینگر میں وینٹیلیٹروں کی کمی کی وجہ سے مریض کو انتہائی نازک حالت میں سنیچر کی صبح سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شام کو اسکی تشخیصی رپورٹ مثبت آئی اور اتوار کی صبح چار بجے وہ فوت ہوگیا ہے۔
 
آج وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزید 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 44 کورونا وائرس مریضوں میں سے 19 سرینگر سے تعلق رکھتے ہیں جن میں ایک کی موت ہوگئی۔ ادھر بڈگام میں بھی مثبت قرار دئے گئے کورونا وائرس مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ مریضوں کے رابطوں کی تفاصیل جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ محکمہ صحت میں بڈگام کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر پرویز احمد پرے نے بتایا کہ دونوں مریضوں کے رابطوں کے بارے میں پتہ لگایا جارہا ہے کیونکہ دونوں افراد بڈگام میں ہی کسی مثبت مریض کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا کہ سکمز ہسپتال میں اس وقت 102 مشتبہ مریض آئیسولیشن اور قرنطینہ وارڈ میں داخل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش