QR CodeQR Code

پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں تاہم اگلے پندرہ دن بڑے اہم ہیں، شیخ رشید

30 Mar 2020 20:28

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنز میں سات ہسپتال بنا دیئے ہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ریلوے نے 450 بیڈز کا انتظام کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ اگر آئندہ پندرہ روز وبا نہ پھیلی تو دم توڑ دے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنز میں سات ہسپتال بنا دیئے ہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ریلوے نے 450 بیڈز کا انتظام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرفیو نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں تاہم اگلے پندرہ دن بڑے اہم ہیں۔ احتیاط کرنے والے قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان کورونا وبا کو شکست دے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے کور کمیٹی میں ہدایات دی، تاحکم ثانی مسافر ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ تاہم تمام فریٹ ٹرینیں پورے پاکستان میں چل رہی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 853609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853609/پاکستان-میں-حالات-کنٹرول-ہیں-تاہم-اگلے-پندرہ-دن-بڑے-اہم-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org