QR CodeQR Code

سرگودہا، تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع کر دی گئی

30 Mar 2020 20:37

محکمہ صحت سرگودھا کے ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں تا حال کرونا سے بچاؤ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جاری ہے، جسکی وجہ سے انتہائی کم تعداد میں کیسز پازیٹو ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سرگودھا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں تبلیغی اجتماعات سے واپس آنے والے افراد کو خصوصی طور پر چیک کرنے کے انتظامات کر لیے گئے۔ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا نے مختلف علاقوں سے سرگودھا شہر میں آنے والے تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع کر دی ہے، تا حال تبلیغی جماعت میں سے صرف ایک فرد پازیٹو ہوا تھا، اس مقصد کیلئے سرگودھا کی مرکزی مدنی مسجد میں قرنطینہ قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں خصوصی طور پر تبلیغی زائرین وغیرہ کو سکریننگ اور آئسولیشن کے لئے رکھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت سرگودھا کے ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں تا حال کرونا سے بچاؤ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جاری ہے، جسکی وجہ سے انتہائی کم تعداد میں کیسز پازیٹو ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853611/سرگودہا-تبلیغی-جماعت-کے-1413-افراد-کی-سکریننگ-شروع-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org