QR CodeQR Code

حکمران جب سو رہے تھے ہمارے رضاکار خدمت انجام دے رہے تھے، سراج الحق

30 Mar 2020 20:48

لاہور میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہم فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کرنے والے رضا کاروں اور فلاحی اداروں کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت غفلت کی نیند سو رہی تھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں رضا کار قوم کی خدمت کیلئے میدان میں تھے، جو حکومت اب تک ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی وائرس سے بچائو کیلئے ضروری سامان نہیں دے سکی وہ رضا کاروں کو کیا دے گی۔ لاہور میں جے آئی یوتھ کے مرکزی ذمہ داران سے ویڈیو لنک پر خطاب اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افضل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہم فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کرنے والے رضا کاروں اور فلاحی اداروں کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نوجوان عزم کریں کسی پاکستانی کو بھوکا اور علاج کی سہولت کے بغیر نہیں مرنے دیں گے، یہ وقت تعصب اور نفرت کا نہیں آپس میں جڑنے اور متحد ہونے کا ہے، حکومت سرکاری اور غیر سرکاری ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو سبسڈی پر علاج کی خصوصی سہولیات مہیا کرے۔ وفد نے بتایا کہ پیما کے پلیٹ فارم سے ایک سو سے زائد ڈاکٹر ز آن لائن ہمہ وقت کورونا سے بچائو کیلئے عوام کی راہنمائی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853615/حکمران-جب-سو-رہے-تھے-ہمارے-رضاکار-خدمت-انجام-دے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org