QR CodeQR Code

گلگت، امامیہ سکائوٹس نے شہر میں سپرے مہم تیز کر دی، فیس ماسک، سینیٹائزر بھی تقسیم

30 Mar 2020 20:57

امامیہ بوائے سکاوٹس نے گلگت شہر کی اہم شاہراہوں، سرکاری دفاتر میں سپرے اور حفاظتی ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن شعبہ سکاؤٹس نے گلگت شہر میں اینٹی وائرس سپرے مہم تیز کر دی۔ پیر کے روز امامیہ بوائے سکاؤٹس نے گلگت شہر کے مختلف حصوں اور مساجد میں سپرے کیا جبکہ حفاظتی ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بھی تقسیم کیے۔ امامیہ بوائے سکاوٹس نے گلگت شہر کی اہم شاہراہوں، سرکاری دفاتر میں سپرے اور حفاظتی ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی۔ آگاہی مہم گلگت، جلال آباد، اوشکھنداس، دنیور، نومل، نگر سمیت دیگر علاقوں میں چلائی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی نادار طبقے کو اشیائے خورد نوش پہنچانے کیلئے مختلف اسٹال لگائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853616/گلگت-امامیہ-سکائوٹس-نے-شہر-میں-سپرے-مہم-تیز-کر-دی-فیس-ماسک-سینیٹائزر-بھی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org