0
Monday 30 Mar 2020 21:06

جی بی میں کورونا وائرس کے 13 نئے مریض، مجموعی تعداد 141 ہوگئی

جی بی میں کورونا وائرس کے 13 نئے مریض، مجموعی تعداد 141 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس  کے 13 نئے مریضوں کی تشخیص ہوگئی، جن میں 11 کا تعلق نگر، ایک گلگت جبکہ ایک کا تعلق سکردو سے ہے۔ صوبے میں وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 141 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے پریس کلب گلگت میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز 32 نئے نمونوں کی رپورٹ آئی ہے، جن میں سے 13 مثبت اور 19 منفی ہیں۔ جن مریضوں میں کرونا وائرس کی مثبت رپورٹ آئی ہے، ان میں سے 11 نگر اور گلگت و سکردو کے ایک ایک مریض شامل ہیں جبکہ 129 مشتبہ مریضوں کے نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک تین مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر اور ایک پیرامیڈیکل سٹاف شہید ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر کرونا وائرس کے متاثرین میں اب تک گلگت کے 31، نگر کے 46، سکردو کے 43، شگر کے 13، گانچھے کے 2 اور استور کا ایک مریض شامل ہیں۔ جی بی کے 6 اضلاع میں اب تک 633 مریضوں کے کرونا وائرس کے نمونے ٹیسٹ لئے گئے ہیں، جن میں سے 136 مریضوں کے مثبت اور 364 مریضوں کے منفی نتائج آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش