QR CodeQR Code

شام، امریکہ حسکہ کی "غویران جیل" سے دسیوں داعشی کمانڈرز کو لے اڑا

30 Mar 2020 21:40

شامی ٹیلیویژن کی رپورٹ کیمطابق حسکہ کی غویران جیل میں گزشتہ شب ہونیوالے ہنگاموں کیبعد وہاں قید داعشی دہشتگردوں کے کم از کم 12 سرغنہ فرار کر گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ داعشی کمانڈرز کے جیل توڑ کر فرار کرنیکے موقع پر علاقے کے اندر بڑی تعداد میں امریکی ہیلی کاپٹرز دیکھے گئے ہیں جو جیل کے اردگرد کے علاقوں پر مسلسل پرواز کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق امریکی فورسز نے اپنی اتحادی ملیشیا کے زیر کنٹرول شمالی شام کے علاقے حسکہ میں قائم جیل سے دسیوں داعشی دہشتگردوں کو فرار کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسکہ کا غویران جیل جہاں بڑی تعداد میں داعشی دہشتگردوں کو قید کیا گیا تھا، امریکی اتحادی فورسز "کرد ملیشیا" کے زیر کنٹرول ہے جہاں سے گزشتہ شب امریکی فورسز کی مدد سے دسیوں داعشی کمانڈرز جیل توڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ شامی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق حسکہ کی غویران جیل میں گزشتہ شب ہونے والے ہنگاموں کے بعد وہاں قید داعشی دہشتگردوں کے کم از کم 12 سرغنہ فرار کر گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ داعشی کمانڈرز کے جیل توڑ کر فرار کرنے کے موقع پر علاقے کے اندر بڑی تعداد میں امریکی ہیلی کاپٹرز دیکھے گئے ہیں جو جیل کے اردگرد کے علاقوں پر مسلسل پرواز کر رہے تھے۔

دوسری طرف علاقے کا کنٹرول رکھنے والی کرد ملیشیا "شامی ڈیموکریٹک فورس" بھی جیل سے دہشتگردوں کے فرار کر جانے کے بعد سے ہائی الرٹ ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کرد ملیشیا نے دہشتگردوں کے فرار کے بعد سے علاقے کے اندر اپنے بھاری فوجی اسلحے کا اضافہ کر کے تمام شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ شامی شہر حسکہ میں واقع "غویران جیل" کے اندر شام میں سب سے زیادہ داعشی دہشتگرد قید کئے گئے تھے جبکہ قرائن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی منصوبہ بندی کے ذریعے وہاں سے اعلی داعشی کمانڈرز کو فرار کروایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ غویران کا جیل سال 2016ء سے کرد ملیشیا کے زیرکنٹرول ہے جبکہ اس جیل میں دنیا کے 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے 5,000 داعشی دہشتگرد قید ہیں جنہیں ان کی حکومتیں اپنے ممالک میں واپس بلانے سے گریزاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853623/شام-امریکہ-حسکہ-کی-غویران-جیل-سے-دسیوں-داعشی-کمانڈرز-کو-لے-اڑا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org