QR CodeQR Code

امت مسلمہ اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کرے

"یوم ارض" فلسطینی قوم کی مزاحمت اور فداکاری کی علامت ہے، حرکۃ الجہاد الاسلامی

بعض عرب ممالک کیطرف سے اسرائیل کیساتھ دوستیاں بڑھانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں

30 Mar 2020 22:12

فلسطین کی عوامی مزاحمتی فورس الجہاد الاسلامی فی فلسطین نے یوم ارض کی مناسبت سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم بعض عرب ممالک کیطرف سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کی کوششوں کی پرزور مذمت اور پوری امت مسلمہ سے "صیہونی" مخالف کمپین چلانے اور اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کرنیکا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلۂ فلسطین ہمیشہ کے لئے تمام مسلم و عرب ممالک کا اصلی ترین مسئلہ باقی رہیگا اور اسی طرح "یوم ارض" بھی جو کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت اور جہاد کی علامت ہے، تاریخ بشریت میں ہمیشہ جاویداں رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی عوامی مزاحمتی فورس "حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین" نے عالمی یوم ارض کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں یوم ارض کو فلسطینی قوم کی مزاحمت اور فداکاری کی علامت قرار دیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم ارض کے موقع پر ہم فلسطینی قوم کے بہائے گئے خون اور فلسطینی قوم کی طرف سے انجام دی گئی فداکاریوں کی پرافتخار انداز میں یاد مناتے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی قوم کی اعلی فداکاریوں پر اُس عظیم قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اپنے ضائع کئے گئے حقیقی حق کے حصول کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔

جہاد اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین اعلان کرتی ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور اصولوں کو نشانہ بنانے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یوم ارض کے اس موقع پر اعلان کرتے ہیں کہ ٹرمپ کی مبینہ صدی کی ڈیل فلسطینی قوم کی طرف سے مسترد کی جا چکی ہے جبکہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس منحوس ڈیل کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ جہاد اسلامی نے کہا کہ ہم بعض عرب ممالک کی طرف سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کی کوششوں کی پرزور مذمت اور پوری امت مسلمہ سے "صیہونی" مخالف کمپین چلانے اور اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلۂ فلسطین ہمیشہ کے لئے تمام مسلم و عرب ممالک کا اصلی ترین مسئلہ باقی رہے گا اور اسی طرح "یوم ارض" بھی جو کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت اور جہاد کی علامت ہے، تاریخ بشریت میں ہمیشہ جاویداں رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 853633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853633/یوم-ارض-فلسطینی-قوم-کی-مزاحمت-اور-فداکاری-علامت-ہے-حرکۃ-الجہاد-الاسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org