0
Monday 30 Mar 2020 22:22
وبا کے پھیلاؤ کی رفتار کا اندازہ ایک ہفتے میں لگایا جائے گا

وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا

کورونا فنڈ میں جو بھی رقم جمع کرائے گا، اس سے کوئی سوال نہیں ہو گا
وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ریلیف فنڈ اور کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان کر رہا ہوں۔ یہ فورس فوج اور انتطامیہ کے ساتھ مل کر وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں مقابلہ کرے گی۔ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا تو یہ فورس خوراک اور آگاہی کی فراہمی میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف اکاؤنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ اس میں جو بھی رقم جمع کروائے گا، اس سے کوئی سوال نہیں ہو گا اور اس میں جمع کروائی گئی رقم ظاہر کرکے ٹیکس میں رعایت حاصل کی جا سکے گی۔ اس فنڈز میں آںے والی رقوم ضرورت پڑنے پر احساس پروگرام میں رجسٹرڈ 1 کروڑ 20 لاکھ افراد کے لیے کی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس فنڈ کا آڈٹ ہوگا اور تفصیلات عام کی جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وباؤ کے پھیلاؤ کی تیزی کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، پانچ دن سے ایک ہفتے کے دوران وبا کے پھیلاؤ کی  رفتار کے بارے میں اندازہ لگا لیں گے۔ وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑے 8 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ جب کہ امریکا نے 2000 ارب ڈالر کا پیکج دیا۔ اس موازنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے پاس وسائل تو نہیں۔ ہمارے پاس سب سے بڑی طاقت ایمان اور دوسری بڑی طاقت نوجوان آبادی ہے۔ کورونا کی جنگ جیتنے کے لیے ہم نے ان دو طاقتوں کا استعمال کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش